حکومت نے رمضان میں سرکاری دفاتر کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10 تا دوپہر 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعے کے روز وفاقی دفاتر میں صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا،یعنی ہفتے میں 6 روز کھلنے والے دفاتر میں روزانہ 5 گھنٹے کام ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیر تاجمعہ5 روز کام کرنے کی صورت میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے 4 بجے تک ہوں گے، یعنی ہفتے میں 5 روز کام کرنے والوں کے روزانہ کے اوقات کار 6 گھنٹے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے سٹیٹ بنک کی مزید خود مختاری کا مطالبہ کر دیا