محسن کش عمران نیازی کو جہانگیر ترین نے اوقات بتا دی ،سیدحسن مرتضیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ نیازی ٹولے میں انتشار بتا رہا ہے کہ ان کا چل چلائوہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما اور سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑیں تو ن لیگ نے کندھا دے کر حکومت کو بچا لیا۔ پی پی ملک کی تباہی کرنے والی حکومت کے سہولت کاروں کو قوم پہچان چکی ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ محسن کش عمران نیازی کو جہانگیر ترین نے اوقات بتا دی ہے ۔ اصل لڑائی مال پر ہے ، عمران خان لوٹ مار کا سارا مل اکیلے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے تحریری اعلامیے اور لائن آف ایکشن سے انحراف کرکے حکومت کی سہولت کاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : جہانگیر ترین کو کیسے منایا جائے؟ مرکزی قیادت نے سرجوڑ لئے