کورونا کی لہر شدید۔۔عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت عید کے بعد تمام شہریوں کے لئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے آئندہ پانچ سے چھ ہفتوں کو اہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک نجی شعبے سے 14 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ویکسی نیشن کے لئے اس وقت چین، پاکستان کا بنیادی ذریعہ ہے جبکہ عید کے بعد ملک میں کورونا کی کین سینو ویکسین بھی دستیاب ہوگی۔اسد عمر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عید کے بعد ہم یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کے قابل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد پہلی لہر سے زیادہ ہے جو تشویش کی بات ہے۔وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ذریعے کیسز کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شہلا رضا کے بعد مراد علی شاہ کا بھی جہانگیر ترین سے متعلق دعویٰ