سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے کمانا مشکل۔۔نیا قانون نافذ

Apr 08, 2021 | 21:20:PM
 سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے کمانا مشکل۔۔نیا قانون نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سعودی حکومت نے ملک میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں پر پابندی سے متعلق نیا قانون نافذ کردیا ہے۔
سعودی وزیر برائے افرادی قوت و سماجی ترقی احمد بن سلیمان نے ملک میں 3 نئے لیبر قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملک میں نوکریوں کے لئے سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جب کہ نئے قانون کے تحت 51 ہزار سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔
نئے قانون کے تحت صرف سعودی شہری ہی شاپنگ مالز میں ملازمت کے اہل ہوں گے تاہم صرف کچھ عہدے اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے، ان عہدوں سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔اس کے علاوہ سعودی ریسٹورنٹ، کیفے اور سپر مارکیٹ میں بھی سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔ نئے قوانین پر عمل درآد نہ کرنے کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
  یہ بھی پڑھیں۔ این اے 249 ۔۔مفتاح اسماعیل کے حق میں ایک امید وار دستبردار