سلمان خان نے فلم کی ریلیزایک سال موخر کرنےکا اشارہ دیدیا

Apr 08, 2021 | 22:11:PM

(24 نیوز)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اگر یہ لاک ڈاﺅن جاری رہا تو ہوسکتا ہے کہ میری فلم ’رادھے‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کا انکے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن امکان ہے کہ یہ انتظار اب مزید ایک سال طویل ہوسکتا ہے۔فلم سٹارسلمان خان نے ایک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم ابھی بھی عید پر ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر یہ لاک ڈاﺅن جاری رہا تو ہوسکتا ہے فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو۔
اداکار نے مزید کہا کہ لوگ اپنا خیال رکھیں،فیس ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں اسے نہ توڑیں تو ہو سکتا ہے کورونا کا زور ٹوٹ جائے۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ہم اسی سال فلم کو ریلیز کردیں گے۔
سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نہ صرف تھیٹر مالکان کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کے لئے بھی پریشانی اور نقصان کا سبب ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سلمان خان نے تھیٹر مالکان کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے فلم کو اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :شادی سے قبل ہی امید سے تھی، دیا مرزا کا اعتراف

مزیدخبریں