کرپشن میں ملوث 62 ایس ایچ اوز معطل

Apr 08, 2021 | 22:28:PM

(24 نیوز)آئی جی پولیس پنجاب کے احکامات پر مبینہ طور پرکرپشن میں ملوث ایس ایچ اوز کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب بھر میں62 ایس ایچ اوز کو ایک ہی دن معطل کر دیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 62 ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔48 ایس ایچ اوز کی فہرست سینٹرل پولیس آفس سے بھجوائی گئی تھی، جب کہ 14 ایس ایچ اوز کو اضلاع کے افسروں نے خود اپنی رپورٹ پر ہٹایا۔
سب سے زیادہ فیصل آباد سے 8 ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا،لاہور کے 7 ایس ایچ اوز، شیخوپورہ اور قصور کے 4،4،گجرات ،ننکانہ ،راولپنڈی، جہلم، خانیوال اور بہاولنگر کے 3،3 ایس ایچ اوز معطل کئے گئے۔
بہاولپور، پاکپتن اور سرگودھا کے 2 ،2 ،جب کہ سیالکوٹ، منڈی بہاو¿الدین، اٹک، چکوال اور خوشاب کا ایک ایک ایس ایچ او معطل کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے جن ایس ایچ اوز پر مقدمات ہیں، انہیں فوری ہٹانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :شادی سے قبل ہی امید سے تھی، دیا مرزا کا اعتراف

مزیدخبریں