(24 نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 9اپریل کی ساڑھے صبح 10بجے طلب کیا ہے۔اجلاس میں عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری ہو گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو ہفتے کی صبح ساڑھے 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپیکر اجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جائے گااور جب تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو جاتی تب تک اجلاس بھی ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے پر حکومتی موقف بھی سامنے آگیا