شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟آصف زرداری نے بتا دیا

Apr 08, 2022 | 00:26:AM

(24 نیوز)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان قائد حزب اختلاف ہونگے ۔
سابق صدر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے پر خوش آمدید کہوں گا،امید ہے عمران خان بطورقائد حزب اختلاف جمہوری کرادارادا کریں گے ۔
آصف علی زرداری کا مزید کہناتھا کہ قوم کو آئین کی فتح مبارک ہو،پیپلز پارٹی کے کارکن ہر شہر ہر گاﺅں میں جشن منائیں۔آصف زرداری نے کہا کہ آئین ہی مقدس ہے، آئین ہی سپریم ہے، انشااللہ جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم ، سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس9 اپریل کو طلب کرلیا

مزیدخبریں