(24نیوز)وزریر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر بھی ن ن لیگ نے عدالت سے رجوع کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ اپوزیشن لیڈر کی حمزہ شہباز شریف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ، حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور عطاءتارڑ نے درخواست جمع کروائی ، حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست کو آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں سپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے.
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے چیف منسٹر پنجاب کا عہدہ خالی ہے۔ سیکرٹری اسمبلی اور انتظامی افسران پرویز الہی کے غیر قانونی احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے تقرر کے لیے بلا جواز تاخیر کی جا رہی ہے،آرٹیکل 130 کے تحت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں ہو سکتا تھا،فریقین اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہو چکے ہیں،
عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب اسمبلی کا سیشن کال کر کے فوری چیف منسٹر کے انتخابات کرائے جائیں۔عدالت پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کیلئے ایک اور بڑا دھچکا
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ، معاملہ عدالت پہنچ گیا
Apr 08, 2022 | 10:27:AM