وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔۔حمزہ شہبازکی درخواست پر اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیاگیا کہ پنجاب میں وززیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہے اس پرجلد از جلد الیکشن کرائے جائیں۔
مزید کہا گیا کہ سیکرٹری اسمبلی اور انتظامی افسران پرویز الٰہی کے غیر قانونی احکامات مان رہے ہیں اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بلا جواز تاخیر کی جارہی ہے۔درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا کہ جب تک وزیراعلیٰ کا انتخاب نہ ہو تب تک آئین کے آرٹیکل130 کے تحت اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں کیا جاسکتاہے۔لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت اسمبلی کی کارروائی پرلاہورہائیکورٹ سے رجوع نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: