سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

Apr 08, 2022 | 12:31:PM
ڈالر سستا
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز اسپیکر کی رولنگ غیرآئینی قرار دیے جانے اور قومی اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے کے بعد آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں واضح کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.36 روپے کی کمی سے 185.81 روپے کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں تین روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد ڈالر 189 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم ڈالر 188 روپے پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:


یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2.5فیصد اضافہ کردیا