کرپشن کے الزامات ۔۔فرح خان نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کرپشن کے الزامات کے باعث شاہ سرخیوں میں رہنے والی فرح خان نے خاموشی توڑ دی ۔فرح خان نے کرپشن الزامات کی تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر انہوں نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں۔ میرے کردار کے اوپر غلیظ کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں۔ میرے بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں۔‘
— iam Farah Khan (@farahkhan_92) April 7, 2022
میری فیملی ان الزامات کو سن کر سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ خدارا! مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے۔‘
یہ بھی پڑھیں: