پی ٹی آئی کو ایک اوربڑا جھٹکا۔مزید 22 ارکان نے بغاوت کردی

Apr 08, 2022 | 13:11:PM
پی ٹی آئی کو ایک اوربڑا جھٹکا۔مزید 22 ارکان نے بغاوت کردی
کیپشن: پی ٹی آئی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اپوزیشن نے حکومت کے لئے بڑا سرپرائزتیار کرلیا ہے۔ مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کے لئے مشکلات بڑھ گئیں۔ ترین خان گروپ، علیم گروپ کے اراکین کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ ہفتے وزارت اعلی پنجاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان کیساتھ بڑا فراڈ ہو گیا

واضح رہے کہ 2 روز قبل مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو 199 ووٹ ملے تھے، متحدہ اپوزیشن کے ایم پی ایز کو آج گلبرگ کے مقامی ہوٹل سے دوسرے ہوٹل میں منتقل کردیا جائے گا، اس کے لئے کینٹ کے علاقہ میں واقع ہوٹل میں 150 کمرے بک کروا لئے گئے ہیں، یہ فیصلہ گلبرگ کے ہوٹل کے باہر حمایتی اور مخالف کارکنوں کے مظاہروں اور ٹریفک مسائل کے سبب کیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آج شام کو کیا سرپرائز دیں گے ؟ اہم خبر