(24نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کا انتظار کئے بغیر 2017 میں کی گئی مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں پر کام شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے برقت حلقہ بندیاں مکمل کرنے کیلئے تمام صوبائی حکومتوں سے فوری ڈیتا اور نقشہ جات فراہم کرنے کا کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ممبران اور سینئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چار ماہ میں ہنگامی بنیادوں پر حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری اور اسپیشل سیکریٹری کو تمام امور کی مانیٹرنگ اور بروقت مکمل کرنے کا یقینی بنانے کیلئے عام انتخابات کیلئے مکمل ایکشن پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا۔ اجلاس میں عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی اپڈیشن اور نظرثانی کا کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کیلئے این او سی جاری نہ کرنے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کومکمل انتظامی اور مالی تعاون فراہم کرنے کی پابند ہیں۔الیکشن کمیشن نے این 33 ہنگو میں ضمنی انتخابات پر پولنگ 17 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ، معاملہ عدالت پہنچ گیا
عام انتخابات کی تیاریاں ۔۔الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پرکام شروع کردیا
Apr 08, 2022 | 14:09:PM