تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ ۔۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدقومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا ۔
ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا ہے ،سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 9 اپریل کی صبح ساڑھے 10 بجے بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جبکہ سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کی کاپی قومی اسمبلی سیکرٹری کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10بجے طلب کرلیا گیا ہے۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: