شہباز گل کی بیرون ملک فرار ہونے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیرون ملک جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا آج بیرون ملک جانے کا امکان ہے۔بیرون ملک جانے کی اطلاع شہباز گل خود گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران دے چکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا تھا کہ اس ویک اینڈ پر بیرون ملک جاؤں گا اور پیر کو واپس آجاؤں گا،انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس لیے بتا کرجا رہا ہوں کہ آپ بعد میں یہ نہ کہیں کہ بھاگ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر توانائی حماد اظہر بے ہوش ہو کر گر پڑے