پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 35 روپے فی لٹر بڑھانے کی سمری مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پٹرولیم ڈویڑن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 35 روپے فی لٹر بڑھانے کی سفارش مسترد کردی گئی۔پٹرولیم ڈویڑن نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سمری کابینہ کا ارسال کی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویڑن نے پٹرولیم مصنوعات 35 روپے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی تھی ، پٹرولیم ڈویڑن نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سمری کابینہ کا ارسال کی تھی ،پٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے،پٹرول فوری طور پر 27 روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لٹر تک مہنگا کردیا جائے،پٹرویم مصنوعات کی قیمت فوری طور پر نہ بڑھائی تو ملک میں شدید قلت پیدا ہوجائے گی،قیمتیں برقرار رہنے کی صورت میں 30 جون تک 136 ارب روپے سبسڈی دینا پڑے گی،پٹرولیم ڈیژن نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی زیرو کی سطح پر براقرار رکھی جائے،وفاقی کابینہ پٹرولیم ڈویڑن کی سمری آج حتمی فیصلہ کریگی،وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خا کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 30 جون تک قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا،قومی خزانے میں بھاری سبسڈی کی گنجائش نہ ہونے کے باعث قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔