یوکرین:ٹرین اسٹیشن پربمباری،35افراد ہلاک،100 زخمی

Apr 08, 2022 | 17:43:PM
یوکرین ،ٹرین ،اسٹیشن
کیپشن: یوکرین ٹرین اسٹیشن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرقی یوکرین کے شہر کراماٹورسک میں ایک ٹرین اسٹیشن پر روس کے میزائل حملے کے نتیجے میں 35 سے زیادہ افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

العریبہ ٹی وی کے مطابق یوکرین میں حکام اور امدادی ٹیموں نے آج جمعے کے روز بتایا ہے کہ کراماٹورسک ٹرین اسٹیشن ملک کے مشرقی حصے سے لوگوں کے انخلا کے لئے استعمال ہو رہا تھا۔ حکام کے مطابق حملے کے وقت اسٹیشن پر ہزاروں افراد موجود تھے۔اس سے قبل برطانیہ کی عسکری انٹیلی جنس نے بتایا کہ روسی افواج شمالی یوکرین سے مکمل طور پر نکل کر بیلا روس اور واپس روس چلی گئی ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں شہروں پر روسی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی افواج جنوب میں ایزیوم شہر کی طرف سے پیش قدمی کر رہی ہیں۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اودیسا شہر میں اجرتی جنگجوؤں کے ایک تربیتی مرکز کو "بیسٹیون" میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ یوکرین کی فوج کے 2 ہیلی کاپٹر اور 5 ڈرون طیارے مار گرائے گئے جبکہ ایک دن کے اندر یوکرین کی 81 عسکری تنصیبات تباہ کر دی گئیں۔یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ 10 انسانی گزر گاہوں پر کام کر رہا ہے تا کہ محصور شہریوں کو نکالا جا سکے۔ تاہم ماریوپول سے فرار ہونے والے یوکرینی شہری نجی گاڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شکریہ مودی جی۔ جے سوریا نےبھارت کو بڑا بھائی کیوں قرار دیا ؟