ہم کہیں نہیں جا رہے،آپ دیکھتے جائیں،وزیراعظم کا پارلیمانی پارٹی سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے ہم کہیں نہیں جا رہے آپ دیکھتے جائیں ،شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا،پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلو ں پر اعتماد کااظہارکیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے کہاکہ وزیراعظم صاحب آپ جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں،ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے موجودہ صورتحال میں آپشنز پر سوالات کئے ۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی، سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ پر بھی کچھ نہیں کہا۔
وزیر اعظم نے اپوزیشن کابھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کو اچکن آسانی سے نہیں پہننے دینگے۔انہوں نے کہاکہ استعفے دینا کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہو گا،کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کی تجویزدی، ارکان اسمبلی نے کہاکہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس۔ خط پبلک کرنے اور اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ