(24 نیوز)ایم پی اے سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سبطین خان کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ،صدر تحریک انصاف شفقت محمود کی جانب سے سبطین خان کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سبطین خان نے پنجاب اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر موثر کردار ادا کرنے کا عزم کااظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا حکومت کو ایک اور بڑا دھچکا