ایک اور جھٹکا۔۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

Apr 08, 2022 | 19:18:PM
 وزیراعلیٰ، خیبر، پختونخوا، محمود ،خان
کیپشن: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار بابک نے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے موقع پر بات کرتے ہوئے  کہا کہ  بوکھلاہٹ کی وجہ سے اسمبلی رولز پر حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لئے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے۔ اس حوالے سے ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا خوشدل خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے اراکین کی تعداد 20 فیصد سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان کی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت