(24 نیوز)بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات التوا کرانے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ارکان اسمبلی نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات التوا کرانے سے متعلق قرارداد پیش کی ،صوبائی وزیر اسد اللہ نے کہاکہ ملکی حالات کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات6 ماہ کیلئے موخر کئے جائیں ،ڈپٹی سپیکر سردار بابرموسیٰ خیل نے اسمبلی کا اجلاس11 اپریل تک ملتوی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا حکومت کو ایک اور بڑا دھچکا