(24 نیوز)عبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی پر معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی وفاقی حکومت کو سمری ارسال کی تھی ۔چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی میں عبداللہ خان سنبل کا نام بھی شامل تھا ،عبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی پر حکومتی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی کے سلسلے میں طاہر خورشید اور یوسف نسیم کھوکھر کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اور چیف سیکرٹری دونوں کو کل گورنر ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایم پی اے کو توڑ نے کا کہا گیا۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری نے ایم پی اے کو توڑنے کے ٹاسک کو پورا کرنے سے انکار کر دیا۔جس پروزیر اعلیٰ نے نئے آئی جی پولیس کے لئے تین نام وفاق کو بھیج دئیے۔ نئے آئی جی میں عامر ذوالفقار خان ، انعام غنی اور فیاض دیو کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی اور چیف سیکرٹری کا تبادلہ۔عثمان بزدار نےغیر قانونی سمری ارسال کر دی