(ویب ڈیسک) دنیا کے کمسن پاکستانی طالب علم نے بین الاقوامی ڈیسٹینیشن امیجینیشن مقابلے کے فائنل میں شرکت کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مقابلہ برائے ڈیسٹینیشن امیجینیشن کے فائنلز میں امریکی ریاست مسوری کے کینسس شہر میں 12 تا 23 مئی تک منعقد کئے جائیں گے۔
ان مقابلوں میں پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے کم عمر بچے پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں، پاکستان ٹیم میں راحم شفیق فریدی، اذلان ملک، عائشہ صدیقی، مشعل فاطمہ، خدیجہ سلطان، جویریہ صدیقی اور ضمیارسعود شامل ہیں۔
ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
اس سے قبل قومی سطح پر ہونے والے مقابلے میں بھی اسی ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا تھا جس کے باعث پاکستان کی کمسن ٹیم فائنل مقابلوں کے لئے منتخب ہوئی، امریکا میں شرکت ان بچوں اور پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔
ڈیسٹینیشن امیجینیشن ایک ایسا ادارہ ہے جو نئی اور جدید سوچ کے حامل طالبعلموں کے مقابلے کراتا ہے جوکہ کریٹیویٹی کو تقویت دیتا ہے تاکہ نئے منصوبوں کی سوچ سے لے عملی جامہ پہننے تک کی تکمیل ممکن ہوسکے۔
حکومتی سرپرستی ہونے سے شرکا کے والدین کے لئے بھی آسان ہوگا کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لئے ان کے بچے ایسے بین الاقومی سطح کے مقابلوں میں با آسانی شرکت کر سکیں گے۔ اسی طرح بچوں کی کاوشیں کو سراہنے سے ہی عارفہ کریم جیسے انمول ہیروز بھی پیدا ہو سکیں گے جو کہ ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔