سلمان خان کو ایوارڈ نہ دینا انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں اُنہیں ایوارڈ دینے کا وعدہ کیے جانے کے بعد بھی ایوارڈ نہیں دیا گیا تو اُنہوں نے تقریب کی انتظامیہ سے بھرپور انداز میں بدلہ لیا۔
اداکار سلمان خان سے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ جب آپ نامزد ہونے کے بعد بھی ایوارڈ نہیں جیت پاتے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟
اداکار نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ہی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ مجھے ایوارڈ حاصل کرنے میں کوئی خاص دلچسپی بھی نہیں ہے، مجھے صرف ریوارڈ چاہیئے ہوتا ہے جوکہ میرے مداحوں، ہندی فلم انڈسٹری کے شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اپنے دیش کے لوگوں سے ملنے والی محبت اور عزت ہے۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار فلم فیئر ایوارڈ کے ایک ایڈیٹر کی جانب سے مجھے یہ پیغام دیا گیا کہ مجھے ایوارڈ شو میں’بیسٹ ایکٹر‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے یہ کہا گیا تھا کہ مجھے ایوارڈ ملے گا تو میں اپنے والد اور فیملی کے ساتھ وہاں گیا لیکن جب ’بیسٹ ایکٹر‘ کے ایوارڈ کا نام لیا گیا تو وہ جیکی شروف کو دے دیا گیا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس شو میں اسٹیج پرفارمنس بھی دینی تھی لیکن جب میرے ساتھ شو کی انتظامیہ کی جانب سے یہ رویہ اختیار کیا گیا تو میں نے پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کا ایک ساتھ رقص، ویڈیو وائرل
اُنہوں نے مزید کہا کہ جب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا تو مجھے راضی کرنے کے لیے پرفارمنس کی فیس ادا کرنے کی پیشکش کی گئی۔ انتظامیہ نے مجھے پرفارم کرنے کے لیے جتنے پیسوں کی پیشکش کی گئی میں نے اس سے 5 گناہ زیادہ کی ڈیمانڈ کردی اور انتظامیہ نے رضا مندی کا اظہار کردیا۔
سلمان خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ہم اداکار ایوارڈ شوز میں بغیر معاوضے کے پرفارم کرتے تھے لیکن اس دن کے بعد سے اب ہم سب کو ایوارڈ شوز کی میزبانی کرنے اور اسٹیج پرفارمنس کا معاوضہ ملتا ہے۔