کرکٹ میچ کے دوران بولر کی موت 

Apr 08, 2023 | 10:33:AM

(ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث بولر موت کے منہ میں چلا گیا۔

یہ دلخراش واقعہ بھارتی ریاست تلگانہ میں پیش آیا جہاں ضلع حسن آباد میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑی کی موت واقع ہوگئی۔

انجانیولوگر نامی نوجوان بولنگ کروا رہا تھا کہ بھاگتے ہوئے اچانک رک گیا اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے زمین پر گرِ پڑا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے کیخلاف جانے کیلئے حکومت کو کس سے مدد لینا ہو گی؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادیا

ساتھی کھلاڑی بھاگتے ہوئے بولر کے پاس آئے اور پی سی آر کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ ایمبولینس کے ذریعے کرکٹر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابتدائی رپورٹ میں موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں