شادی شدہ لوگوں کیلئےخوشگوار زندگی گزارنے کا طریقہ؟

Apr 08, 2023 | 10:57:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اداکار بلال قریشی نے اہلیہ زندگی خوشگوار بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، شادی شدہ لوگوں کو خوشگوار زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا۔

اداکار بلال قریشی نے سٹی 42 پروگرام’شہر رمضان‘ میں اپنی اہلیہ اداکارہ عروسہ بلال کو  اپنی زندگی میں آنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شادی شدہ لوگوں کو خوش رہنے کا طریقہ بتایا۔

بلال قریشی نے’شہر رمضان‘پروگرام کے دوران شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک شعرعرض کرتے ہوئے کہا۔

میری زندگی میں آنے کا شکریہ،مجھے اتنا زیادہ چاہنے کا شکریہ

ویراں سا لگتا ہے یہ گھر تمہارے بغیر، آکر اس گھر کو سجھانے کا شکریہ

تمہارہ تو دل بھی دکھایا ہے میں نے کئی بار، پھر بھی ہر حال میں ساتھ نبھانے کا شکریہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب کو جب بھی موقع ملے اپنی بیگم کا شکریہ ضرور  اداکیا کریں۔ اگر محبت سے زندگی گزاریں اور ایک دوسرے کا احترام اور عزت کریں تو زندگی بہت خوشگوار ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی جن بلال قریشی کے دو بیٹے سوہان اور روہان ہیں۔