سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار  رپورٹ جاری

Apr 08, 2023 | 11:09:AM

 (24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار  رپورٹ جاری کر دی گئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا۔

رپورٹ  کے مطابق  ایک ہفتے میں   100 انڈیکس 48 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 49 پر بند ہوا ، ایک ہفتے میں  100 انڈیکس 1073 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 40556 اور کم سطح 39482 رہی،ایک ہفتے میں 14.50 ارب روپے مالیت کے  55 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے کم ہوکر 6093 ارب روپے رہ گئی ،رمضان میں کاروباری اوقات کم ہونے پر کم حجم کے ساتھ کاروبار ہوا،ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رہے،آئی ایف ایف پروگرام میں تاخیر ہونے پر بھی مارکیٹ رینچ میں پھنسی رہی،مارچ 23 میں مہنگائی کی  شرح 35.4 فیصد کی  بلندسطح پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں