پنجاب ، خبیر پختوا عام انتخابات،آر ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں، عام انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں صوبوں کو آرایم ایس آپریٹرز کی ٹریننگ کے لیے مراسلہ ارسال کردیا گیا،دونوں صوبوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 784 آرایم ایس آپریٹر زکو تربیت دی جائے گی۔
پنجاب سے ایک ہزار 324 آرایم ایس آپریٹر اس ٹریننگ کا حصہ ہوں گے۔ خبیرپختونخواسے 460 آر ایم ایس آپریٹرز کو تربیت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آر ایم ایس آپریٹرز کی ٹریننگ کا آغاز 10 اپریل سے ہو گا۔ آپریٹرز کو دو روزہ ٹریننگ کروائی جائے گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا تھا.