کچن کی کونسی چیزیں کینسر کا باعث بن سکتی ہیں؟

Apr 08, 2023 | 15:15:PM

 (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں مختلف اقسام کے کینسر کے کیسز  بڑھتے جا رہے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں چند ایسی اشیا موجود ہیں جن کے روزانہ استعمال سے ہم خود کینسر کے امکانات کو بڑھا رہے ہیں،یہ ہیں تو عام سی باتیں مگر آپ تک یہ معلومات کا ہونا ضروری ہے۔

آج ہم آپ کو کچن میں استعمال ہونے والی ایسی ہی چند چیزوں کے حوالے سے بتا رہے ہیں۔ 

نمبر1:پلاسٹک:پلاسٹک ناصرف ماحولیات بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی خطرہ بنا ہوا ہے، ہمارے کچن میں پلاسٹک کے برتنوں سمیت پانی پینے والی بوتلیں بھی پلاسٹک کی ہی ہوتی ہیں،پلاسٹک میں کیمیکل بی پی اے پایا جاتا ہے جو ہمارے ہارمونز اور  قوت مدافعت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

نمبر2:نون اسٹک برتن:نون اسٹک کے برتنوں کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے کیونکہ ان سے تیل کا کم استعمال ہوتا ہے اور کھانا بھی جلتا نہیں ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ نون اسٹک کے برتن گردے، خواتین میں اوویرین اور مردوں میں ٹیسٹیکولر کے کینسر کی وجہ بنتا ہے۔

نمبر3:ٹن کے ڈبے والا کھانا:ٹن کے ڈبے والے کھانوں کا رجحان بھی بہت سے لوگوں میں پایا جاتا ہے کیونکہ غیر موسمی کھانوں کو ٹن کے ڈبوں میں کیمیکل لگا کر محفوظ کیا جاتا ہے جو کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔

اسی طرح ریفائینڈ آئل کھانا بنانے کیلئے استعمال ہونے والا آئل ہوتا ہے جس میں موجود ٹرانس فیٹ چھاتی اور  آنتوں کے کینسر کی وجہ بنتا ہے۔

مزیدخبریں