(اویس کیانی)دونوں ہاتھوں سے معذور ملتان کا 19 سالہ حسنین مدد کی اپیل لئے وزیراعظم ہاؤس کے باہر پہنچ گیا۔
دونوں ہاتھوں سے معذورحسنین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملتان دورہ پر اس کی ملاقات ہوئی تھی ،مفت آٹا تقسیم سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم حسنین سے ملے اور اس کی بات بھی سنی ،وزیراعظم نے حسنین کی مدد کیلئےوہاں موجود انتظامیہ کے افسران کو بھی ہدایات جاری کیں ۔وزیراعظم کے جانے کے بعد کسی افسر نے غریب حسنین کا پوچھا تک نہیں ۔
ضرورپڑھیں:مشکوک شخص وزیراعظم ہاؤس میں داخل،ناقص سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے
حسنین 2 سال قبل لاہور کی گارمنٹس فیکٹری میں کام کیا کرتا تھا ،فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے حسنین اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا ۔
حسنین نے اپیل کی ہے کہ اس کے مصنوعی ہاتھ لگوا دیے جائیں تاکہ یہ اپنے اور خاندان کیلئے روزگار کا ذریعہ بن سکے ،حسنین کو وزیراعظم ہاؤس میں جانے کی اجازت تو نہ ملی لیکن اسے سیکیورٹی والوں کی طرف سے بھی دھکے ہی ملے ،ملتان سے آیا حسنین کو کبھی ایک گیٹ پر جانے کا کہا جاتا ہے تو کبھی دوسرے گیٹ پر ،اگر وزیراعظم ہاؤس کے باہر شکایات سیل کاؤنٹر ہی قائم کر دیا جائے تو بہت سے سائلوں کی فریاد وزیراعظم تک پہنچ سکے گی۔