کراچی کی فلورملوں پر نجی گندم کی خریداری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کی فلورملوں پر نجی گندم کی خریداری پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی۔
پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین چودھری عامر کا کہناتھا کہ ڈائریکٹر محکمہ خورک سندھ نجی گندم کی کراچی ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں،فلور ملوں کو نجی گندم خریدنے نہیں دی جارہی ہے، ان کاکہناتھا کہ نجی گندم کی عدم دستیابی سے کراچی کی تمام ملیں ڈرائی ہوگئی ہیں، ڈائریکٹر خوراک سندھ امداد علیشاہ نے فلور ملوں کو یرغمال بنادیا ہے،فلورملیں ڈرائی ہونے سے آٹے کی قیمتوں کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ نے کہاکہ حکومت تمام نجی گندم خود حاصل کرکے ڈمپ کررہی ہے،مخصوص سٹاک ابتک نجی گندم کی ایک کروڑ بوریاں کا سٹاک جمع کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلے کیخلاف لارجر بنچ کی کارروائی پر اعتراض اٹھا دیا