بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل اور بزنس پاٹنر پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل اور ان کے بزنس پارٹنر کرونال پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہو گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق رانچی سول کورٹ میں اداکارہ امیشا پیٹل اور کرونال کیخلاف فراڈ اور چیک باؤنس ہونے کا مقدمہ رجسٹر کیا گیا۔فلم پروڈیوسر اجے کمار کی جانب سے شکایت پر عدالت نے متعدد مرتبہ اداکارہ اور ان کے بزنس پارٹنر کو طلب کیا لیکن دونوں حاضر نہ ہوئے جبکہ مقدمے کی اگلی سماعت 15 اپریل کو کی جائے گی۔
View this post on Instagram
شکایت میں درج تفصیلات کے مطابق امیشا پٹیل اور ان کے پارٹنر نے پروڈیوسر سے2.5 کروڑ روپے ایک فلم "دیسی میجک" بنانے کیلئے لیے جبکہ اجے کا کہنا تھا کہ اداکارہ اور انکے پارٹنر نے کہا تھا کہ وہ رقم سمیت سود واپس کریں گے ، لیکن اسے کبھی جاری نہیں کیا گیا ، انہوں نے مزیدعویٰ کیا کہ جب فلمساز نے اداکار سے پیسے واپس کرنے کہا تو نکار کردیا گیا، کافی تاخیر کے بعد امیشا نے انہیں اکتوبر 2018 میں 2.5 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کے دو چیک دیئے جو باؤنس ہو گئے۔
View this post on Instagram
"دیسی میجک" کی شوٹنگ کا آغاز 2013 میں ہونا تھا لیکن وہ 2023 تک ریلیز نہیں ہوئی، پروڈیوسر نے اداکارہ اور ان کے پارٹنر سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
View this post on Instagram