(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
رانا ثنااللہ کاکہناتھا کہ حکومت معاشی مشکلات کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ،نوازشریف کے دور میں لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی کا خاتمہ کیاگیا،نوازشریف کے دور میں عوام کو اشیا سستے داموں میسر تھیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ 2018 میں ایک فتنے کو مسلط کرکے ملک کو شدید نقصان پہنچایا گیا،فتنہ خان نے ملک میں گالی گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا،فتنہ خان نے مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے،ان کاکہناتھا کہ عمران خان بتائے ایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے آج مہنگائی کا طوفان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار نے عدالتی فیصلے کیخلاف قرارداد کو آئین کے منافی قرار دیدیا