خیبر پختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Apr 08, 2023 | 19:57:PM

(24 نیوز)خیبر پختونخوا بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا،وائس چیئرمین کے پی بار کونسل نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے آمرانہ انداز پر ہمیں تحفظات ہے۔
کے پی بار کونسل نے وفاقی حکومت سے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد واضح ہو گیا کہ انتخابات کیس کا فیصلہ 4-3 کی اکثریت کا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی انا کی تسکین کی خاطر غلط بیانی سے کام لیا۔
خیبرپختونخوا بار کونسل نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل ضابطہ اخلاق اور اپنے حلف کی بھی خلاف ورزی کی ہے، جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف ریفرنس ہونے کے باوجود انھیں اپنی مرضی کے بینچز میں بٹھایا،چیف جسٹس نے سینئرججز کو نظر انداز کیا، یہ جوڈیشل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،کے پی بار کونسل نے کہاکہ چیف جسٹس بطور چیئرمین جوڈیشل کونسل اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں بھی ناکام رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار نے عدالتی فیصلے کیخلاف قرارداد کو آئین کے منافی قرار دیدیا

مزیدخبریں