(24 نیوز)پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو گندی زبان کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیدیا۔
عامر میر نے کہاکہ فواد چودھری کے اتنے بڑے منہ سے اتنی چھوٹی باتیں اچھی نہیں لگتیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی کے خلاف بد زبانی کر کے فواد اپنے اندر کا گند باہر لا رہے ہیں،نگران وزیراطلاعات کاکہناتھا کہ عمران نے فواد کی جیسی تربیت کی ہے ویسی ہی زبان بولی جا رہی ہے،کاش فواد چودھری اپنے بزرگوں سے بھی کچھ اچھی باتیں سیکھ لیتے۔
عامر میرنے کہاکہ فواد چودھری ذاتیات پر نہ اتریں ورنہ جواب میں ان کے پلے کچھ نہیں بچے گا،زبان کو لگام نہ دی تو بھیانک ماضی بے نقاب ہونے میں دیر نہیں لگے گی،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ پنجاب کی نگران حکومت آئین کے تحت کام کر رہی ہے، نگران کابینہ فواد اور الزام خان کو نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کو جواب دہ ہے، ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی قیادت باولی ہو کر بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے، یوتھیوں نے زبان درازی بند نہ کی تو دیسی علاج بھی کرنا آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ، انٹی کرپشن سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے قریب پہنچ گیا