عید کی آمد آمد، شہریوں نے خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے، عید کے قریب آتے ہی لوگوں نے خریداری کیلئے بازاروں، شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کا رخ کرلیا،تاہم مہنگائی کی وجہ سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جوں جوں عید کے دن قریب آرہے ہیں، بازاروں کی رونقیں دوبالا ہو رہی ہیں،رات گئے مارکیٹوں میں خریداروں کا رش لگا ہے،عید قریب آتے ہی درزیوں کا کام بھی خوب چمک اٹھا،رمضان کا دوسراعشرہ شروع ہونے سے پہلے ہی درزیوں نے بکنگ بند کردی، خواتین نے بھی اپنے کپڑے سلوانے کیلئے بازاروں کا رخ کرلیا،ایک درزی کاکہناتھا کہ آج کل ڈیزائن والے سوٹ زیادہ آرہے ہیں،خواتین شارٹ کرتے اور لانگ شرٹس ، فراک زیادہ بنتی ہیں۔
عید کے باعث کاروبار اچھا چلنے کے باوجود درزی مہنگائی کا رونا روتے دکھائی دیئے،ایک دکاندار کاکہناتھا کہ مہنگائی نے تو لوگوں کی کمر توڑ دی ہے،بازار میں کوئی خریدار نہیں،کاروبار میں بچت نام کی چیز ختم ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ