138 سال بعد لڑکی کی پیدائش، خاندان سامنے آگیا

Apr 08, 2023 | 21:15:PM

(ویب ڈیسک) امریکہ کی ایک فیملی میں مسلسل بیٹے پیدا ہونے کا 138 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بالآخر اس فیملی میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ فیملی امریکی ریاست مشی گن کی رہائشی ہے جس میں 1885ء میں آخری بار بیٹی پیدا ہوئی تھی۔ اس کے بعد آج تک مسلسل بیٹے پیدا ہوتے آئے اور کبھی کسی پیڑھی میں بیٹی پیدا نہیں ہوئی۔

اب جا کر اس نسل کے چشم و چراغ اینڈریو کلارک اور اس کی اہلیہ کیرولین کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر پوری فیملی جشن منا رہی ہے۔

بچی کی ماں کیرولین نے ٹی وی شو ’گڈ مارننگ امریکہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میری شادی ہو رہی تھی تو اینڈریو نے مجھے بتایا کہ ان کی فیملی میں بیٹی پیدا نہیں ہوتی۔ میرے لیے اس کی بات پر یقین کرنا مشکل تھا مگر یہ ایک حقیقت تھی، تاہم میں پرامید تھی کہ میں ایک بیٹی کی ماں بنوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ اور کیرولین کے ہاں بھی پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کیمرون رکھا۔ کیمرون اب آٹھ سال کا ہے۔ اس کے بعد اب اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزیدخبریں