(ویب ڈیسک)بکنگھم پیلس کے باہر تعینات خاتون کو شاہی محافظ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش دل کا دھچکا ثابت ہوگئی۔
برطانوی میڈیارپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس پر تلوار تھامے محافظ نے چلا کر خاتون سے کہا کہ وہ بادشاہ کا محافظ ہے اسے چھونے کی کوشش نہ کی جائے۔
بکنگھم پیلس پر شاہی محافظ 2گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد 4 گھنٹے آرام کرتے ہیں، ڈیوٹی میں انہیں خاموش رہنا ہوتا ہے تاہم غیرمعمولی صورتحال میں وہ چلا کر لوگوں کو پیچھے کردیتے ہیں۔
فروری میں ایک خاتون کو اسی طرح گارڈ نے پیچھے کیا تھا جب اس نے گھوڑے کی باگیں تھامنے کی کوشش کی تھی جب کہ سیاحوں کے ایک جوڑے کو بھی بظاہر محافظ کی جنبش پرگھوڑے نے پیچھے دھکیل دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی