(ویب ڈیسک)جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو 7 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والے ملزم اشفاق خلیل نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں،بلکہ ملزم قابل اعتراض مواد شکایت کنندہ کے گھر والوں کو بھی بھیج کر بلیک میل کر رہا تھا۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز کورٹ اسلام آباد کے اسپیشل جج محمد اعظم خان نے اشفاق خلیل کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، جب کہ ملزم کو جون 2022 میں گرفتار کیا گیا۔
مقدمہ میں ایف آئی اے کی تفتیشی افسر سب انسپیکٹر ہانیہ خلیل نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر عدالت میں چالان جمع کروایا جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ملزم کی ضمانت مسترد ہوئی تھی۔