پاکستان میں بھارت سمیت 8ممالک کے تعاون سے یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں روس، چین اوربھارت سمیت 8ممالک کے تعاون سے یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کیساتھ یونیورسٹی کے قیام اورآپریشن کی منظوری دیدی،وزارت فیڈرل ایجوکیشن کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
وزارت خارجہ نے ایس سی او یونیورسٹی کے قیام اور آپریشن کا معاہدہ وزارت تعلیم کے حوالے کیا،ممبر ریاستوں کے مابین آن لائن کنسورشیم کے ذریعے سائنٹیفک اورٹیکنالوجیکل تعاون کو فروغ دیا جائے گا،مخصوص ایریاز میں ہائی لیول پروفیشنلز کی مشترکہ ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
2006 میں انٹرگورنمنٹل معاہدے کی روشنی میں یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ،تاجکستان، قازقستان،ازبکستان اور کرغستان کیساتھ بھی مشترکہ ٹریننگ شروع کی جائے گی،بھارت کی آن لائن کنسورشیم میں شمولیت کیلئے مطلوبہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادی شیخہ مہرہ اور شیخ مانع کی شادی کے چرچے