میٹھی عیدٹھنڈی اوربھیگی ہوگی،محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) محکمہ موسمیات وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جبکہ بارش کا سلسلہ 10 سے 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا،خیبر پختونخوا میں 10 سے 15 اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت مری، گلیات، اٹک، چکوال میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، فیصل اباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 12 سے 14 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے ، کراچی، حیدراباد، سکھر، جیکب آباد میں 13 اور 14 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے ۔
اس کے علاوہ موسلادھار بارش کے باعث 13 سے 15 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ اور بالائی خیبر پختوا، کشمیر ،مری ،گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ظاہر کیا جار ہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ؤتحریک انصاف کی جانب سے بیوروکریسی کو سیاست کی نظر کرنے کی کوشش
دوسری جانب لاہورآلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں آٹھویں نمبرپرآگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح152ریکارڈ کی گئی ۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح164،جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح160،فداحسین میں آلودگی کی شرح154 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکادرجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈریکارڈتک جا سکتاہے ۔