عیدپر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، زائد کرایہ وصول کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

Apr 08, 2024 | 12:10:PM

(افتخارعلی)عید الفطر پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہوگیا جبکہ اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کےخلاف موٹروے پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  موٹروے پولیس اوورلوڈنگ اور  زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کےخلاف متحرک ہوگئی 

 ڈی آئی جی شاہد جاوید  کے مطابق مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے ،زائد کرایہ مسافروں کو واپس بھی دلوایا جارہا ہے، ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

ڈی آئی جی شاہد جاوید  نے کہا کہ مسافر گاڑیاں اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ سے گریز کریں،ڈی آئی جی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ  پیٹرولنگ افسران ٹال پلازہ پر الرٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری،عیدسےقبل آٹےکی قیمت میں بڑی کمی

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر مخصوص پوائنٹس پر اضافی نفری، اسپیشل سکواڈ موجود ہیں جبکہ خصوصی مہم کا آغاز آئی جی موٹرویز سلمان چودھری کی ہدایت پر کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس   سے دوران سفر معلومات، شکایات اور مدد کے لیے 130 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں