نئی بھرتیوں کا فیصلہ،سندھ حکومت نے بیروز گار افراد کو خوشخبری سنا دی

Apr 08, 2024 | 12:48:PM

(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نے بیروز گار افراد کیلئے  بڑا فیصلہ کیا ہے ،  عید کے فوری بعد 60ہزار سے زائد سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ ،ایک سے 15 گریڈ تک کے ملازمین کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی ،سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عملدرآمد عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا ۔
حکومت سندھ نے مختلف محکموں جس میں  بلدیات، صحت ،تعلیم ، آبپاشی، زراعت، قیمت ورسد، کو آپریٹو سوسائیٹیز  ، پبلک ہیلتھ، انجنیئرنگ، اینٹی کرپشن، کھیل و نوجوانان امور شامل ہے میں نئی بھرتیو ں کا فیصلہ کیا ہے جس پر عید کے فوری بعد عملدرآمد ہوگی ۔
محکمہ خزانہ ،اقلیتی امور، سماجی تحفظ، انسانی آبادکاری،  وزیر اعلیٰ انکوائری و انسپیکشن ٹیم، محکمہ اطلاعات، ثقافت ،سیاحت و نواردارت ، خصوصی ترقی،  دیہی ترقی ،ترقی ومنصوبہ بندی بورڈ میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی ،محکمہ ریونیو سپرا خصوصی افراد میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی ۔
ایک سے چار گریڈ کی بھرتیاں مقامی سطح پر کی جائیں گی ، پانچ سے 15 گریڈ کی بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے کی جائیں گی جبکہ 5 سے 15 گریڈ کی بھرتیاں آئی بی اے سکھر کی مدد سے کی جائیں گی۔ 
علاوہ ازیں 16 ،17 اور 18گریڈ کی خالی اسامیوں کے تمام تفصیلات سندھ پبلک سروس کمیشن کو ارسال کیئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

مزیدخبریں