8ہائیکرز کیساتھ ڈکیتی اور یرغمال بنائے جانے کا معاملہ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں شاہ اللہ دتہ کی پہاڑیوں پر8ہائیکرز کے ساتھ ڈکیتی اور یرغمال بنائے جانے کا معاملہ، متاثرین ہائیکرز کی جانب سے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست تیار، ہائیکرز میں2 خواتین اور 1 غیر ملکی بھی شامل تھا۔
ہائیکرز کے مطابق گزشتہ روز مارگلہ کی پہاڑیوں پر افطار کے بعد ہائیکنگ کررہے تھے،5مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لی،ملزمان نے 2 افراد کو نیچے جاکر 20لاکھ روپے لانے کی ڈیمانڈ کی،ملزمان 5گھنٹوں بعد فی کس 15ہزار لے کر راضی ہوئے،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہائیکرز کی درخواست پر الگ سے مقدمہ درج کیا جایے گا ،ایک مقدمہ شہری کے ٹویٹ پر درج کیا جا چکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کو ہائیکرز کی جانب سے درخواست موصول نہیں ہوئی،کچھ دیر بعد باقاعدہ تھانےجاکر درخواست جمع کروائیں گے، غیر ملکی شہری کا تعلق سوئزرلینڈ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت