وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی
شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ اداکیا اور خانۂ کعبہ کا طواف اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے ، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی، وزیراعظم نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی، وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔
وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
Doors of the Holy Kaaba were opened for the Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif and Chief Minister of Punjab Maryam Nawaz Sharif as they are currently in the Kingdom of Saudi Arabia to perform Umrah. ✨???????? #pmshehbazsharif #cmpunjabmaryamnawaz #holykaaba… pic.twitter.com/O0XDC6AHdx
— RASALA.PK (@rasalapk) April 8, 2024
یہ بھی پڑھیں : لیبیا میں رویت ہلال پراختلاف، رمضان 28 دن پرختم ہو سکتا ہے