وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے

Apr 08, 2024 | 16:16:PM

(24نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ اداکیا اور خانۂ کعبہ کا طواف اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے ، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی، وزیراعظم نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی،  وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :  لیبیا میں رویت ہلال پراختلاف، رمضان 28 دن پرختم ہو سکتا ہے

مزیدخبریں