بیرون ملک سے جرائم پیشہ گروہ کراچی میں جرائم کرواتے ہیں،اے آئی جی عمران یعقوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ بیرون ممالک سے بیٹھ کر جرائم پیشہ گروہ کراچی میں جرائم کرواتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہو ا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، ڈی آئی جی مقدس حیدر ،ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیقی اور دیگر پولیس افسران شریک ہوئے ،وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں سیکیورٹی اور نگرانی کو بڑھائیںعوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
اے آئی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے بلدیہ سے عبداللہ اور شاہد کو کل بازیاب کروایا، وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مغویوں کی بازیابی پر پولیس کو شاباشی دی،
پولیس نے صابر عنایت رحمان، حیات علی اور وحید اللہ کو زخمی حالات میں گرفتار کیا،اغوا کاروں نے شاہد اور عبداللہ کو اٹلی بھیجنے کے بہانے بلایا اور اغوا کیا،اغوا کے بعد نوید اختر نے کال کر کے تاوان کا مطالبہ کیا،اغواکار ملک سے باہر بیٹھ کر کراچی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں،اغواکار پاکستانی ہے لیکن باہر بیٹھ کر کراچی میں کرائم کرواتے ہیں۔
ایٖڈیشنل آئی جی نے مزید بتایا کہ گروپ کی شناخت کی ہے اور جلد ان کو گرفتار کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس اس طرح کے بہترین کام کرے گی تو کرائم ختم ہوگا،
وزیراعلیٰ سندھ کی ایڈیشنل آئی جی کو پولیس کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت،میں خود بھی جلد پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرونگا، کراچی پولیس ایک اچھی فورس ہے،شہر میں روزانہ 166 مقدمات ہوتے ہیں جو ملک کے دیگر بڑے شہروں سے کم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ امید ہے پولیس بہترین کام کر کے جرائم کا خاتمہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : یہ ٹرین نہیں بلکہ۔۔۔