(24 نیوز) سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔
سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویز فراہم کر دی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کیخلاف فراڈ کا مقدمہ، عدالت سے اہم خبر آ گئی
سابق وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے۔