پنجاب میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں: جاوید اقبال

Apr 08, 2024 | 17:17:PM
پنجاب میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں: جاوید اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی جاوید اقبال کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں بورڈ ممبران شہزاد اعظم خان، ساجد سلیم منہاس، محمد احمد، ڈاکٹر شاہد رضا، ابراہیم طارق ، سی ای او پیڈمک علی معظم سمیت محکمہ خزانہ، پنجاب سرمایہ کاروں بورڈ اور ٹیوٹا کے افسران نے شرکت کی، بورڈ نے بہاولپور انڈسٹریل سٹیٹ کے سیل پلان کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں قائداعظم بزنس پارک کے مرکزی گیٹس کے ڈیزائن،  کمپنی کے سال 2021اور2022 کے آڈیٹڈ اکاؤنٹس،کمیٹیوں کے کام کرنے کے طریقہ کار اور گرین انرجی انیشیٹو کے کانسپٹ پیپر کی منظوری دی گئی، قائداعظم بزنس پارک میں ٹیلی کمیونیکشن سروسز فراہم کرنے کے لئے پی ٹی اے سے لائسنس حاصل کرنے، سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں نئے گرڈ اسٹیشن کی زمین حاصل کرنے کے لئے سپیشل کمیٹی تشکیل دینے اور کمپنی کی قانونی سیٹوں پر تعیناتیوں کے لئے کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

 چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صنعتی ترقی کے لئے فروغ کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور صنعتکاروں کو ایک چھت تلے سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سٹیشن پر کھڑی ٹرین ،ریل گاڑی نہیں بلکہ درسگاہ ہے، انوکھا سکول ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گیا